پاکستان کے78ویں جشن آزادی پرابوظہبی میں مختلف تقاریب کاانعقاد

کیک کاٹے گئے اور پاکستان کی سلامتی کے لیئے دعائیں کی گئیں

15

پاکستان کے78ویں جشن آزادی پرابوظہبی میں مختلف تقاریب کاانعقاد

ابوظہبی(اردوویکلی):: پاکستان کے 78ویں یوم آزادی پرابوظہبی میں مختلف تقاریب ااہتمام کیاگیا۔14 اگست کے دن پرچم کشائی کی تقریب سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازپاکستانیوں نے جذبہ حب الوطنی کااظہارکرتے ہوئے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے پرچم کشائی کی رسم اداکی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو78ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزادی کی اہمیت اوروطن سے محبت کااظہار اورپاکستان اور یواے ای کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پرروشنی ڈالی اور یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیاکے استعمال کوصرف مثبت مقاصد اور تفریحی کے لیئے استعمال کریں اورہرگز ایسی پوسٹس شئیرنہ کریں جو یہاں کی اقدار کے منافی ہوں یاجس سے کسی کی دل آزاری ہو۔جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے تعاون سے ابوظہبی کنٹری کلب میں منعقد ہوئی جس کاانعقاد ایم کے ایم ایونٹس کے زیراہتمام کیاگیاجس میں سینکڑوں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی جس میں حاضرین کی دلچسپی ،تفریحی اور خریداری  کے لیئے مختلف اسٹالز کااہتمام کیاگیا۔قونصل خانہ پاکستان دبئی میں قونصل جنرل حسین محمدنے کمیونٹی ممبران کے ہمراہ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کاکیک کاٹا اوریواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کوجشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کی جانب سے رامادا ہوٹل ابوظہبی میں یوم آزادی کی تقریب منانے کااہتمام کیاگیاجس میں پروفیشنلز،مقامی بزنس مینوں اور کمیونٹی ممبران نے شرکت کی۔اسی طرح الذکی انجینرنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی ڈبلیو ایل ایل،لال قلعہ ریسٹورنٹ ،پنجاب گروپ ابوظہبی اورپردیسی پیلیس ریسٹورنٹ مصفح ابوظہبی میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے ڈائننگ ہالزکوپاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایاگیاوطن عزیز سے محبت کااظہارکیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔ یومِ آزادی کے موقع پرپورے ملک اور دنیابھرمیں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ تاحال جاری وساری ہےپاکستان زندہ باد۔۔۔پاک فوج پائیندہ باد

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }