لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی تعینات ہو گئے

69
لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے
وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ۔
 وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات ہو گئے ہیں ۔نو ٹی فیکیشن کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی 20نومبر 2021سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے،واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو پاک فوج میں تقرر و تبادلے کیے گئے تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دی تھی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }