سابق ممبرقومی اسمبلی وسابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری راجہ جاویداخلاص کا دورہ متحدہ عرب امارات۔
دیرینہ دوستوں کی جانب سے ابوظہبی ائیرپورٹ پرشاندار استقبال معززمہمان گرامی کوپھول پیش کیئے اور ویلکم کیا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::سابق ایم این اے گوجرخان ،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری، سابق ضلع ناظم راولپنڈی وسینئیررہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) راجہ محمد جاوید اخلاص گزشتہ رات یواے ای پہنچے توانکے دیرینہ دوستوں معروف سماجی وکاروباری شخصیت،رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای راجہ محمدشفیق جنجوعہ،راجہ عبداللہ اورنگ زیب،صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی ،وائس چئیرمین انجینئیرزآف پاکستان ان ایمیریٹس قاضی محمدعابد نے ابوظہبی ایرپورٹ پرمعززمہمان گرامی راجہ محمدجاوید اخلاص کاپرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیئے اور ویلکم کہا۔ راجہ محمد جاوید اخلاص نے پرتپاک استقبال پردوستوں کی محبت اور چاہت پرانکاشکریہ اداکیا۔