حاجی درازخان کا سفیرپاکستان کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ کااہتمام

77

حاجی درازخان(تمغہ امتیاز) کا سفیرپاکستان  فیصل نیازترمذی کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ کااہتمام

سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران،سفارتی عملہ اورپاکستانی کمیونٹی ممبران کی شرکت

سفیرِ پاکستان کی خدمات کو خراجِ تحسین،یادگاری شیلڈ پیش کی گئی

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات پختون کمیونٹی یواے ای کے سینئیررہنماحاجی درازخان(تمغہ امتیاز)کی جانب سے یواے ای میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں الوداعی عشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں سفارت خانہ پاکستان کے اعلی افسران،سفارتی عملہ اور پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات،ڈاکٹر محمد شفیع الرحمن ،ضیاءالرحمن،انجنیئر شمس الرحمن،اجمل خان،میاں امجد جاوید ،سردارخان کاکڑ،فرمان حیدر اور دیگرافرادنے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
 اس موقع پرمیزبان عشائیہ حاجی درازخان نے سفیرپاکستان کی خدمات کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ سفیرفیصل نیازترمذی صاحب نے اپنی تعنیاتی کے دوران  نہایت متحرک اور مؤثر سفارتی کردار ادا کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیتے رہے۔ نیز پاکستان اور یواے ای  کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
عشائیہ کے اختتام پرتقریب کے مہمانِ خصوصی فیصل نیاز ترمذی نے میزبان تقریب حاجی دراخان اورتمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ابوظہبی (یواے ای )میں گزارا گیا وقت میری زندگی کا ایک یادگار باب رہے گا۔انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد، جذبے اور ملک سے محبت کو بھی سراہا۔
تقریب کے اختتام پرحاجی درازخان نے پختون کمیونٹی یواے ای  کی جانب سےسفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایک خوبصورت یادگاری شیلڈ پیش کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }