نئے پاکستانی سفیرشفقت علی خان نےوزارت خارجہ کوسفارتی اسنادپیش کردیں

128

 متحدہ عرب امارات میں تعنیات ہونے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے سفیر شفقت علی خان نے وزارات خارجہ کوسفارتی اسنادپیش کردیں۔

نئے سفیرشفقت علی خان نے باضابطہ طورپرسفارتی ذمہ داریوں کاچارج سنبھال لیا۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں تعنیات ہونے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے سفیر شفقت علی خان نے آج ابوظہبی میں وزارات خارجہ کوسفارتی اسنادپیش کردیں۔وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری جناب عمر عبید الاحسن الشامسی نے متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر شفقت علی خان سے سفارتی اسناد کی کاپیاں وصول کیں۔عمرعبیدالاحسن الشامسی نے نئے سفیر کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اور متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔
نئے تعینات ہونے والے سفیرشفقت علی خان نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی وژنری پالیسی کے تحت متحدہ عرب امارات کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر حاصل ہونے والے اہم اور باوقار مقام کی تعریف کی۔متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں ممتاز تعلقات ہیں اور دونوں فریق مشترکہ مفادات کی تکمیل اور دونوں دوست ممالک اور ان کے عوام کے لیے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے نئے سفیر شفقت علی خان، پاکستان کی فارن سروس میں 30سال زائد کا تجربہ رکھنے والے ممتاز کیریئر ڈپلومیٹ، ہیڈ کوارٹرز اور بیرون ملک کئی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ یواے ای میں تعیناتی سے پہلے وہ وزارت خارجہ، اسلام آباد میں ترجمان اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (اسٹریٹیجک کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ڈپلومیسی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
وہ اس سے قبل ایسٹونیا اور لٹویا کے ساتھ ایکریڈیٹیشن کے ساتھ روسی فیڈریشن میں سفیر (2020-2023) اور  (2017-2020)میں پولینڈ میں سفیرکے طورپرپاکستان کی نمائیندگی کرچکے ہیں
 آپ جنیوا، بیجنگاور نیویارک میں پاکستان کے مشنز میں اہم سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ وزارت خارجہ میں اہم لیڈنگ رولز اداکیئے جن میں ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) اور ڈائریکٹر جنرل (یورپ) شامل ہیں۔
۔1993 میں فارن سروس میں شامل ہونے سے پہلے، شفقت علی خان، قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد میں اسٹریٹجک اسٹڈیزپرلیکچر دیتے رہے ۔ شفقت خان نے قائداعظم یونیورسٹی سے دفاع اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جبکہ کنگز کالج لندن سے انٹیلی جنس اور انٹرنیشنل سیکیورٹی میں ماسٹرز اور اپسالا یونیورسٹی، سویڈن سے تنازعات کے مطالعہ میں ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔
ابوظہبی میں نئےسفیر خان کا عہدہ سنبھالنا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغازہوگاامید ہے وہ سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ سابق سفیرفیصل نیازترمذی کی طرح پاکستانی کمیونٹی سے بھی قریبی اور دوستانہ روابط قائم کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی کودریش مسائل حل کرنے میں بھی اپنے تمام ترسفارتی تعلقات اوراختیارات استعمال میں لانئنگے انشااللہ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }