فیفا فراڈ ٹرائل، سابق صدر سیپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی بری

56

عالمی فٹ بال کی تنظیم فیفا میں کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق صدر سیپ بلاٹر اور مائیکل پلاٹینی کو عدالت نے بری کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سیپ بلاٹر اور مشیل پلاٹینی، جو کبھی دنیا اور یورپی فٹ بال کے سربراہ تھے، گزشتہ روز ایک مشتبہ دھوکہ دہی کے الزام میں کلیئر ہو گئے جس نے کھیل کو ہلا کر رکھ دیا۔

جنوبی شہر بیلنزونا میں سوئٹزرلینڈ کی وفاقی فوجداری عدالت نے 2015 میں شروع ہونے والی اور چھ سال تک جاری رہنے والی ایک بہت بڑی تحقیقات کے بعد ایک مقدمے میں بلاٹر اور پلاٹینی کو بری کر دیا۔

فیفا کے 86 سالہ سابق صدر سیپ بلاٹراور 67 سالہ مائیکل پلاٹینی فیصلے کے وقت خاموشی سے سنتے رہے جب کلرک نے فیصلہ پڑھا جس میں استغاثہ کی جانب سے ایک سال اور آٹھ ماہ کی معطل قید کی سزا کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک غیر جانبدار عدالت نے آخر کار پایا ہے کہ اس معاملے میں کوئی جرم نہیں ہوا ہے۔ پلاٹینی کے وکیل ڈومینک نیلن نے کہا کہ اس کے نتیجے میں میرا مؤکل مکمل طور پر صاف اور راحت پا گیا ہے۔

فرانسیسی فٹ بال کے سابق عظیم کھلاڑی مائیکل پلاٹینی نے ایک مختصر بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلا راؤنڈ جیت لیا ہے جبکہ انہیں مبینہ سیاسی اور عدالتی ہیرا پھیری کے ذریعے اقتدار سے ہٹانا تھا۔

Advertisement

مائیکل پلاٹینی نے کہا کہ اس کیس میں، ایسے مجرم ہیں جو اس مقدمے کی سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے.

واضح رہے کہ سابق فٹ بالر مائیکل پلاٹینی 1998 اور 2002 کے درمیان سیپ بلاٹر کے مشیر کے طور پر ملازم تھے۔

فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے عدالت کو بتایا کہ جب انہوں نے 1998 میں فیفا کے صدر کا عہدہ سنبھالا تو عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی کا ریکارڈ خراب تھا.

بلاٹر کے مطابق ان کا خیال تھا کہ کوئی ایسا شخص جو کھیل کھیلنے میں سرفہرست رہا ہو مدد کر سکتا ہے۔

سیپ بلاٹر نے مشورے کے لیے مائیکل پلاٹینی سے رجوع کیا، جس میں سیاسی دوروں، بین الاقوامی کیلنڈر میں اصلاحات اور قومی فیڈریشنوں کی مالی مدد شامل تھی۔

انہوں نے 1999 میں 300,000 سوئس فرانک کے سالانہ معاوضے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جو فیفا کی طرف سے مکمل طور پر ادا کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 2011 میں مائیکل پلاٹینی کو 2 ملین ڈالرز سے زائد کی رقم غیر قانونی طور پر دینے کی کوشش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }