
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فوٹوگرافروں کے پیچھا کرنے سے اکتا گئیں، ایک فوٹو گرافر کو تو ’بس کیجئے‘ تک کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا رواں ماہ اپنے سیاستدان منگیتر راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں۔
وہ شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں ممبئی میں مصروف ہیں، جس کےلیے فوٹوگرافر زیادہ وقت اُن کے قریب رہتے ہیں، جس کی وجہ سے اداکارہ کافی ناخوش ہیں۔
سوشل میڈیا پر پرینیتی چوپڑا اور فوٹو گرافر کی مختصر سی بات چیت کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، جس میں اداکارہ مایوسی کے ساتھ اپنی گاڑی باہر نکل رہی تھیں۔
سرخ اور نیلے رنگ کی شرٹ میں ملبوس اداکارہ نے فوٹوگرافروں کو دیکھ کر کہا کہ ’ میں نے آپ کو آنے کےلیے نہیں کہا‘۔
وہ ایک عمارت کے اندر گئیں لیکن تھوڑی دیر میں صرف یہ کہنے کےلیے واپس آئیں کہ ’سر بس کیجئے، میں آپ سے درخواست کر رہی ہوں‘ ۔
انہوں نے فوٹوگرافروں کو دیکھ کر ایک بار ہاتھ جوڑ بھی یہی درخواست کی ، جس پر ایک جو اب میں’ سوری میڈم‘کہا۔
اس پورے عمل کی اصل ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی جبکہ مختصر ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔