ذیابیطیس کے عالمی دن پرالمصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا فیملی ہیلتھ گالاکا انعقاد۔
افتتاح سابق وفاقی وزیر داخلہ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ اورپولیس چیف کراچی جاوید اوڈھو نے کیا۔
صدارت سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی۔
کراچی (نیوزڈیسک)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ذیابیطیس کے عالمی دن کے موقع پر فیملی ہیلتھ گالاکاانعقادکیگیاجس کا افتتاح سابق وفاقی وزیر داخلہ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ اورپولیس چیف کراچی جاوید اوڈھو نے کیا۔
پروگرام کی صدارت سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی دیگرمعززمہمانوں میں ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عبدالحفیظ مہیسر،سیکریٹری سندھ بلڈٹراسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹردرنازجمال،چیئرمین کے ایم سی سینٹرل ڈاکٹر فواد،سابق صدرآل پاکستان میمن فیڈریشن حنیف موٹلانی،ڈاکٹر ناصر سلیم ناساکا شامل تھے۔
تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی باجی قمرالنساء قمر،صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم،جنرل سیکریٹری المصطفیٰ احمدرضا طیب،جوائنٹ جنرل سیکریٹری المصطفیٰ فرحان اشرفی،سیکریٹری اطلاعات المصطفیٰ معین خان،المصطفیٰ سندھ کے صدرعبدالغفارسعیدی،ڈاکٹر عبید ہاشمی،امین آدم جی،ڈاکٹر عبدالرحمان،سلیم قریشی، سیدمشہودعلی،نوراللہ خان ودیگرشامل تھے۔
جنرل عبدالقادبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والے انسانی خدمت کے شعبے ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی قیادت میں چل رہے ہیں وہ لائق تحسین اورقابل تقلید ہے کراچی کشادہ قلب لوگوں کا شہرہے یہاں قابل اعتباراورایمان دارسماجی قیادت کے لئے تعاون کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے یہ ہی وجہ ہے کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی خدمت کادائرہ وسیع سے وسیع ترہوتاجارہاہے۔پویس چیف جاوید عالم اوڈھو نے المصطفیٰ کی تعلیم اورصحت سمیت سماجی زندگی کے ہرشعبہ میں انسانی خدمت کی تعریف کی اورالمصطفیٰ کے ساتھ اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر درنازجمال نے تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچوں کے لیے المصطفیٰ کے قائم کردہ سینٹرزکے معیارکی تعریف کی اوربچاؤ کے لیے آگاہی پروگراموں کی اہمیت اورضرورت پرزوردیا۔ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عبدالحفیظ مہیسرنے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو ایک شاندارادارہ سماجی ادارہ قراردیا۔ڈاکٹر عبدالرحیم نے مہمانوں کی آمد کا شکریہ اداکیا اورالمصطفیٰ کے جاری منصوبوں پربریفنگ دی۔ احمدرضا طیب، فرحان اشرفی اورعبدالغفارسعیدی نے مہمانوں کو فیملی ہیلتھ گالاکادورہ کروایااورانہیں آگاہی فراہم کی۔فیملی ہیلتھ گالامیں بلڈشوگر،بلڈپریشر،بلڈگروپ، بی ایم ڈی،بی ایم آئی سمیت مختلف ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جبکہ ہونٹ وتالوکٹے افراد اورآنکھوں کے بیماریوں کے ڈاکٹر ز،گائینی اورالٹراساؤنڈ کی مفت سہولیات سے سینکڑوں افرادنے استفادہ کیا۔