تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو بھارت سے شکست

42

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو 48 رنز سے شکست دے دی ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں   5 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے راتوراج گائکود 57 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،ایشان کشن 54،ہاردک پانڈیا ناقابل شکست 31 جبکہ کپتان ریشبھ پانٹ صرف 6 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوائن پریٹوریس نے 2 جبکہ کگیسو رباڈا،تبریز شمسی اور کیشو مہاراج نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم 131 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

وکٹ کیپر بلے باز ہینرچ کلیسن 29 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،ریزا ہینڈرکس 23،وین پارنیل ناقابل شکست 22،ڈوائن پریٹوریس 20،کیشو مہاراج11 جبکہ کپتان  ٹیمبا بوواما صرف 8 رنز بناسکے۔

بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا،یوزویندرا چاہل نے 3 جبکہ بھونیشور کمار اور ایکسر پٹیل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

یوزویندرا چاہل کو 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ 5  میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیا ن سیریز کا چوتھا میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }