ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ بھارت کی زمبابوے کو شکست

58

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو باآسانی شکست دے دی ہے۔

میلبرن کے گراؤنڈ میں آج بھارت اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا آخری میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے زمبابوے کو شکست دی۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور زمبابوے کو جیت کے لیے 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو نے سب سے زیادہ 61 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جب کہ کے ایل راہول 51 اور ریرات کوہلی 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز نے 2 جبکہ رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

زمبابوے کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں زمبابے کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور صرف 36 رنز پر ہی ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 34 اور ریان برل نے 35 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جب کہ کپتان کریگ ارون 13 اور شان ولیمز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی پوری ٹیم 17.2 اوورز میں 115 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس کے بعد بھارت نے 71 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

بھارت کی جانب سے اشون نے 3، محمد شامی اور ہاردک پانڈیا نے 2، 2 جب کہ بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ گروپ 2 میں بھارت اور پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے کوالیفائی کیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }