پاکستانی بزنس مینوں کے لیئے ہمارے دروازے کھلے ہیں(ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی چیمبر)

پاکستان اور یواے ای کے بزنس مینوں کوایک دوسرے کے قریب لانا چاہتا ہوں(خان زمان سرور)

114
Print Friendly, PDF & Email
پاکستانی بزنس مینوں کے لیئے ہمارے دروازے کھلے ہیں
ہر قسم کی معاونت کے لیئے تیار ہیں (محمدہلال المہیری)
پاکستان اور یواے ای کے بزنس مینوں کوایک دوسرے کے قریب لانا چاہتا ہوں
کیزاد میں پاکستان ڈسپلے سینٹر کے قیام سے پاکستانی بزنس مینوں کوبہت فائدہ پہنچ سکتاہے(خان زمان سرور)
ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی چیمبر جناب محمد ہلال المہیری اورحاجی خان زمان سرور کی ملاقات
ملاقات میں چئیرمین عبداللہ المرزوقی گروپ چوہدری محمدزمان ریحانیہ بھی موجودتھے
ابوظہبی(چوہدری ارشدسے)یواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت سابق ممبرابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ خان زمان سرور نے چئیرمین اے ایم گروپ چوہدری محمدزمان ریحانیہ کے ہمراہ  ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی چیمبر جناب محمدہلال المہیری سے انکے آفس میں ملاقات کی جس میں انفرادی اوراجتماعی سطح پریواے ای اورپاکستان کے تجارتی تعلقات میں فروغ ،تجارت کے حجم میں اضافہ نئے کاروباری مواقع کی تلاش اورپاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اوردیگرتجارتی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
خان زمان سرور نے کہا کہ پاکستان کے تجارتی ہب کراچی سے کئی بڑے تاجر اورکمپنیاں بنگلہ دیش،افریقہ اور سینٹرل ایشیا میں متقل ہوئیں، میری خواہش ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں جاکرسرمایہ کاری کی بجائے ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یواے ای ایک بہت بڑاتجارتی ہب ہے یہاں دنیا کابہترین انفراسٹرکچر موجود ہے میری دلی خواہش ہے کہ پاکستانی بزنس مین کیزاد ابوظہبی میں ایک ڈسپلے سینٹرقائم کریں جہاں پاکستانی بزنس مین  ابوظہبی میں اپنی مصنوعات تیارکرکے نہ صرف مقامی ڈیمانڈ پوری کریں بلکہ ابوظہبی میڈ پراڈکٹس دیگرخلیجی ممالک،افریقہ ،سینتڑل ایشیا اور یورپ کوبھی سپلائی کریں جس سے وہ خود بھی منافع کمائیں بلکہ یواے ای کی معیشت کے فروغ میں بھی نمایاں کردار اداکریں
خان زمان سرور نے کہا کہ اگر ابوظہبی چیمبر تعاون کرے تو میں سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے اپنے ذاتی تعلقات کوبروئے کارلاکر پاکستان سے ایک بڑا تجارتی وفد لاناچاہتاہوں جس میں پاکستان چیمبرآف کامرس کے نمائندے اور بڑی تجارتی کمپنیوں کے نمائندے بھی موجود ہونگے وہ یہاں کے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں سے فیس ٹوفیس ملاقات کریں،یہاں موجوسہولتوں کاجائزہ لیں تومجھے قومی امیدہے کہ بہت سے پاکستانی صنعت کارابوظہبی اور امارات میں انویسٹمنٹ کے لیئے تیارہوجائینگے خان زمان نے مزیدکہا کہ ہمارا بہت سا تاجر طبقہ دبئی میں بزنس کوترجیح دیتاہے مگرمیری ذاتی تمنا ہے کہ ہمارے پاکستانی تاجربھائی ابوظہبی میں انویسٹمنٹ کریں کیونکہ یہ بابا زاید کاشہرہے اور ہم پاکستانی  بابازاید کا ایک قائد اور پاکستان دوست رہنما کی حیثیت سے بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور آل نہیان سے دل کی اتھاہ گہرایئوں سے عقیدت اور محبت رکھتے ہیں اگرکراچی سے ابوظہبی خلیفہ پورٹ تک فیری سروس شروع ہوجائے توپاکستان سے تازہ پھل اور سبزیاں چند گھنٹوں کے اندر صارفین کے ٹیبل اور کچن تک پہنچ سکتی ہیں جس سے دونوں ممالک کومعاشی فائدہ پہنچے گا
جناب محمدہلال المہیری نے کہا کہ آپ پاکستانی بزنس مینوں کاوفدلیکر آئیں آپ کو جوبھی معاونت درکارہے وہ ابوظہبی چیمبرمہیا کریگا ہم وفدکے تمام اراکین کوابوظہبی چیمبرکی جانب سے دعوت نامے بھجوادیں گے مگر شرط یہ ہے کہ وہ لوگ سرمایہ کاری کے لیئے حقیقی طورپرتیار ہوں چیمبراراکین سے ملاقات کے علاوہ یہاں کے دیگرصنعتی اداروں اور حکومتی اداروں جیسے کیزاد،مصدر،زونس کارپ،اے جی ایم وغیرہ سے بی ٹوبی ملاقاتوں کابھی اہتمام کریں گے۔ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی چیمبرجناب محمدہلال المہیری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معقول لوگ یہاں آئیں یہاں بزنس سیٹ اپ بنائیں یواے ای کی حکومت انکومکمل سپورٹ فراہم کریگی یواے ای حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے حالیہ دنوں میں انویسٹرزکی سہولت کے لیئے متعددنئے قوانین متعارف کرائے ہیں  ہم چاہتے ہیں پاکستانی انویسٹربھی آگے آئیں یہاں سرمایہ کاری کریں جس کے لیئے ابوظہبی چیمبرہر قسم کی معاونت کے لیئے حاضرخدمت ہے ہلال المہیری نے کہا کہ 120 سے زائد تجارتی سرگرمیوں(بزنس ایکٹویٹیز) کو 100٪ملکیتی حقوق دیئے جارہے ہیں اس سے پاکستانی بزنس مین بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں کیزاد میں دنیاکابہتری تجارتی انفراسٹرکچرموجود ہے یواے ای میں سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں ابوظہبی چیمبرہر قسم کی معاونت کے لیئے تیارہے کئی ایک شعبوں میں سرمایہ کاری پرفنانشل سپورٹ بھی مہیا کی جارہی ہے کورونا وبا کے بعد معیشت دوبارہ اپنے قدموں پرکھڑی ہورہی ہے ہلال المہیری نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیئے یہ وقت بہت ہی موزوں ہے کیونکہ پوری دنیا میں معاشی اصلاحات ہورہی ہیں ہم بھی کسی سے پیچھے نہیں بہتر معیشت کے استحاکم کے لیئے درست فیصلے کیئے جارہے ہیں جس سے دنیاکے دیگربزنس مینوں کی طرح پاکستانی بزنس مین بھی بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں
خان زمان سرورنے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کی کاروباری برادری کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان میں موجود تجارتی مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیئے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں زراعت،معدنیات ،رئیل اسٹیٹ،ہوٹل انڈسٹری،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹرانسپورٹیشن،ٹریول اینڈٹورازم،ہیلتھ ،فوڈ سیکیورٹی اور دیگرکئی شعبہ جات میں نفع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں پاکستان کو زراعت کے شعبے میں جو گرانقدر مہارت حاصل ہے اس سے  مستفید ہوسکتےہیں خان زمان سرورنے یواے ای اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے باہمی تجارتی مفاد کے حوالے سے بہت سی مثبت تجاویزبھی پیش کیں جس پر جناب محمدہلال المہیری نے کہا  کہ انشااللہ ہماری پور کوشش  ہوگی دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیکٹرز میں تجارت کوفروغ حاصل ہو۔

تصویر:چئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور،چئیرمین اے ایم گروپ چوہدری محمدزمان ریحانیہ کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل ابوظہبی چیمبرجناب محمدہلال المہیری سے مللاقات کے دوران
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.