آصفہ بھٹو زرداری کا ابو ظہبی آرٹ 2025 کا دورہ

24

خاتونِ اوّل، آصفہ بھٹو زرداری کا ابو ظہبی آرٹ 2025 کا دورہ

 وزٹ کے دوران نمائش میں سجائے گئے مختلف فن پارے دیکھے

فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے(آصفہ بھٹوزرداری)

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ روزخاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹوزرداری  نے منارۃ السعدیات پہنچ کر ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورزم کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔اس موقع پربختاورزرداری بھٹو اورانکے شوہرمحمودچوہدری بھی انکے ہمراہ تھے۔خاتون اول آصفہ زرداری بھٹونے میڈیاٹاک کرتے ہوئے کہاکہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کے پروگرام کا اختتامی موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہےنمائش میں بین الاقوامی اور مقامی گیلریاں حصہ لے رہی ہیں اور مختلف آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }