ہالینڈ کے کوچ ریان کیمپبل کوما سے باہرآگئے

96

سابق کرکٹر نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل کوما سے باہر آگئے ہیں۔

ہالینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کیمپبل کو گھر میں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کوما چلے گئے تھے۔

ہالینڈ کے موجودہ ہیڈ کوچ ریان کیمبل ہفتے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لندن کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہالینڈ کے کوچ دل کا دورہ پڑنے کے بعد کومہ میں چلے گئے

آسٹریلوی صحافی اور کیمبل کے دوست گیرتھ پارکر کے مطابق  کیمبل ابھی بھی اسپتال میں ہیں۔

کیمبل ڈچ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے سے واپس یورپ کا سفر کر رہے تھے اور صرف ایک ہفتہ قبل  ہی اپنے آبائی شہر پرتھ میں دوستوں اور خاندان  والوں سے ملنے گئے تھے۔

ریان کیمپبل نےآسٹریلیا اورہانگ کانگ کی جانب سےانٹرنیشنل کرکٹ میں نمائندگی کی۔

ہیڈ کوچ ریان کیمبل نے 44 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں ہانگ کانگ کی نمائندگی کی اور معمر ترین کرکٹر قرار پائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }