ایرانی سیکورٹی فورسز نے 42 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا

91

ایران کی سیکورٹی فورسز نے 42 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 42 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار  کیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے جو بہتر روز گار کی تلاش میں  ایران کے راستے سے یورپ  جانے کی کوشش کررہے تھے۔

گرفتار تمام قیدی پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ گرفتار قیدیوں میں سے 38 کا تعلق پنجاب، 2 کا تعلق خیبر پختو نخوا اور 2 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

گرفتار قیدیوں کو انچارچ راہداری گیٹ تفتان بارڈر کے حوالے کردیاگیا ہے جنہیں ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }