لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن نے جہاز میں سوار ایک ساتھی مسافر پر شدت سے مکّے برسائے اور اسے لہو لہان چھوڑ دیا۔
ٹی ایم زیڈ کے مطابق، 55 سالہ ٹائیسن اس وقت جھگڑے میں پڑ گئے جب ان کے پیچھے بیٹھا ایک کچھ زیادہ ہی پرجوش پرستار ان کے کان میں مسلسل بولنے لگا اور ٹائیسن نے اسے آرام سے بیٹھنے کو کہا۔
یہ مبینہ واقعہ سان فرانسسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فلوریڈا کے لیے مقامی وقت کے مطابق رات 10:30 پر اڑان بھرنے والی پرواز پر پیش آیا۔
عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ ٹائیسن ابتدائی طور پر تمام مسافروں کے ساتھ بہت ٹھنڈے مزاج میں تھے، بشمول اس مسافر کے جو ان کے دوست کے پیچھے بیٹھا تھا۔
ٹائیسن نے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان دونوں میں سے ایک کے ساتھ سیلفی بھی لی۔
تاہم، مسافر بظاہر انہیں غصہ دلاتا رہا، جس کے بعد ٹائین اپنا آپا کھو بیٹھے اور مبینہ طور پر اس کے چہرے پر مکے برسا دئے، جس سے اس کی پیشانی خون آلود ہوگئی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ٹائیسن اس شخص پر جھپٹ رہے ہیں۔
باکسنگ گریٹ کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مسافر “انتہائی نشہ میں تھا” اور وہ ہیوی ویٹ ایتھلیٹ کو اکسانا بند نہیں کر رہا تھا۔
عینی شاہدین نے مزید کہا کہ ٹائیسن کچھ ہی سیکنڈ بعد طیارے سے اتر گئے۔
گھونسے کھانے والے شخص کو طبی امداد دی گئی اور واقعے کے بعد پولیس سے بات کی گئی۔
ٹائسن کو اب تک کے بہترین اور سب سے زیادہ خوفناک باکسرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
آئرن مائیک نے 1985 سے 2005 تک ایک کامیاب کیریئر کا لطف اٹھایا جس میں انہوں نے 58 میں سے 50 فائٹ جیتیں، جن میں سے وہ صرف چھ ہارے۔
انہوں نے ہینگ اوور فلموں کے حصے کے طور پر ہالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمائی، یہاں تک کہ عوامی تقریر کا رخ بھی کیا۔
ٹائسن فی الحال بھنگ کے کاروبار میں ہیں، وہ 2016 سے اپنے ٹائیسن ہولیسٹک لیبل کے ذریعے قانونی طور پر ویڈ فروخت کرتے ہیں اور ہر ماہ پانچ لاکھ یورو تک کماتے ہیں۔
انہوں نے رنگ میں ایک بار واپسی بھی کی اور آٹھ راؤنڈ کی نمائشی فائٹ میں رائے جونز جونیئر سے مقابلہ کیا، جو دو سال قبل ڈرا پر ختم ہوئی تھی۔