ٹیمال ملز انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر،ٹرسٹن اسٹبس متابادل کے طور پر شامل

126

ممبئی انڈینز نے ٹیمال ملز کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبس کو سائن کیا ہے، جو ٹخنے کی انجری کے باعث جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑی نے ممبئی کے لیے صرف پانچ میچز کھیلے اور 11.17 کی اکانومی سے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

فرنچائز کے لیے ان کا آخری میچ 16 اپریل کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف تھا، یہ سمجھا جاتا ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کی چوٹ معمولی ہے اور وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کے لیے کھیلنے کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔

اسٹبس  پر فرنچائز نے 20 لاکھ انڈین روپے (تقریباً 26,000 USD) کی قیمت پر دستخط کیے ہیں۔

 مڈل آرڈر بلے باز نے گھریلو سیزن میں امید افزا کی، حال ہی میں ختم ہونے والے سی ایس اے چیلنج میں واریرز کے لیے 48.83 کی اوسط سے 293 رنز اور 183.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔

مجموعی طور پر، انہوں  نے 157.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے 17 ٹی ٹوئنٹی میں 506 رنز اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

انہوں نے آٹھ فرسٹ کلاس اور 11 لسٹ اے گیمز میں بھی حصہ لیا ہے۔

ممبئی انڈینز نے اب تک ٹورنامنٹ میں مایوس کن مہم چلائی ہے اور اس نے نو میچزمیں سے صرف ایک جیت درج کی ہے اور وہ پوائنٹس  ٹیبل پر سب سے نیچے ہے،روہت شرما کی قیادت والی ٹیم 6 مئی کو ٹیبل ٹاپر گجرات ٹائٹنز سے مقابلہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }