تارکین وطن اسٹیٹ لائف انشورنس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں(سفیرپاکستان)
اوورسیزپاکستانی پروٹیکٹر والی سٹیٹ لائف پالیسی برقراررکھیں(شعیب جاویدحسین)
یواے ای میں مقیم اوورسیز پاکستانی اپنے بہترمالی مستبقل اور اپنے خاندان کے مالی تحفظ کے لیئے اسٹیٹ لائف انشورنس کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں(سفیرپاکستان)
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تارکین وطن کے لیئے بہترسروسزمہیاکرے گی
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے تعاون سے یہاں مقیم اوورسیزکوان کی اسٹیٹ لائف پالیسی کی اہمیت اوربینیفٹ بارے آگاہی مہم چلائیں گے(چیف ایگزیکٹوآفیسراسٹیٹ لائف)
ابوظہبی(اردوویکلی):: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مالی تحفظ کو بڑھانے کے لیے چیف ایگزیکٹوآفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرفیصل نیاز ترمذی کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اور انہیں پاکستان سے بیرون ملک آنے والے تارکین وطن کی جانب سے (پروٹیکٹرکے لیئے )کرائی جانے والی اسٹیٹ لائف انشورنس کوجاری رکھنے اور اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگروہ وہی پالیسی جاری رکھیں تو یہی(پالیسی میچورہونے پر) انہیں لاکھوں روپے کامالی مالی کافائدہ پہنچ سکتاہے ،ہم سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے اپنے ان اوورسیزپاکستانیوں تک رسائی کرکے انہیں اس لائف پالیسی کوجاری رکھنے اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی دیگرمفیداسکیموں بارے آگاہی فراہم کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہارچیف ایگزیکٹوآفیسراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شعیب جاویدحسین نے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سے ایک ملاقات میں کیااس موقع پر زونل ہیڈ گلف زون چوہدری انجم رشید،اورانچارج سیکٹروایریامینجرابوظہبی حکیم واجدحسن قریشی اور پبلک ریلیشن آفیسر سکندربھٹوبھی موجودتھے
اس موقع پر سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے تارکین وطن کی انشورنس پالیسی کے تحت آنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان پالیسیوں کو اسٹیٹ لائف کے ساتھ تجدید کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ اللہ نہ کرے اگر کوئی اوورسیزپاکستانی بیرون ملک قیام کے دوران وفات پاجائے تو اسکے لواحقین کو20 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی اسٹیٹ لائف انشورنس کی کوریج ملتی ہے لہذا میری تمام اوورسیزپاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اسٹیٹ لائف کے ساتھ منسلک ہوں اور اپنے اور اپنے بچوں (خاندان) کے بہتر اور محفوظ مستقبل کے لیئے اسٹیٹ لائف کی مسلسل کوریج کو یقینی بنائیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسراسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شعیب جاوید حسین نے کہا، "ہمارا فوکس متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا اور خاص طور پر ہمارے ہم وطن جو یہاں تارکین وطن لیبر فورس کے طور پر کام کر رہے ہیں، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ تارکین وطن انشورنس کے تحت ان کے فوائد اور تحفظ کے بارے میں آگاہی اور معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہم ابوظہبی میں لیبر کیمپوں میں آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ انکو اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسی کے فوائد بارے آگاہی فراہم کرسکیں ۔نیزان کی ضروریات کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے اور پھر اسی کے مطابق مزیدنئی اسکیمیں بھی متعارف کرائی جاسکیں۔ ![]()