قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کاؤنٹی چیمپئین شپ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹی چیمپئین شپ میں پرفارمر آف دی ویک کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا جس میں 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔
نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے فرسٹ کلاس بولر کیتھ بارکر،ایکسس کے بلے باز ڈان لارینس، مڈل سیکس کے بولر ٹوبی رولنڈ جونس اور قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی شامل تھے۔
ووٹنگ کا آغاز ہوا اور اظہر علی57.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پرفارمر آف دی ویک قرار پائے۔
یاد رہے کہ اظہر علی نے لیسٹرشائر کے خلاف 225 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
Advertisement