سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کردیا

147

سعودی عرب نے حج 2022 کے لیے کوٹہ جاری کر دیا جس کی بنیاد پر مختلف ممالک کے عازمین حجاز مقدس جاسکیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے رواں سال کے لیے جاری کیے گئے حج کوٹہ کے مطابق  سال 2022 میں  10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے اور گزشتہ دو سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ  کے مطابق رواں برس 65 سال سے کم عمر افراد حج کر سکیں گے اور ان حج کے خواہاں افراد کے لیے ضروری ہے ان کا سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کا کورس مکمل ہو۔

بیرون ممالک سے آنے والے عازمین حج کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے پرانی منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین اور عازمین حج کے لئے بڑی خوش خبری

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال سب سے زیادہ مسلمان انڈونیشیا سے حج کیلئے آئیں گے۔ انڈونیشیا سے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 51 افراد کو حج کیلئے آنے کی اجازت ہوگی اور انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ عازمین حج پاکستان سے آئیں گے جب کہ افریقی ملک انگولا سے سب سے کم  صرف 23 افراد فریضہ حج کیلئے جاسکیں گے۔

پاکستان کا حج کوٹہ 81 ہزار 132 ، بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770ہے جب کہ برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے سعودی عرب کی جانب سے ہر سال ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کیا جاتا ہے۔

پاکستان کو 2019 میں ایک لاکھ 79 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹہ کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے اور اس کوٹہ کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }