ایک ہی کمپنی میں 84 سال کام کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

77

برازیل کے 100 سالہ شخص نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال کام کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر برسک سے تعلق رکھنے والے 100 سالہ والٹر آرتھ مین نے ایک ہی کمپنی میں 84 سال ملازمت کی ہے۔

انہوں نے 1938 میں ایک معمولی سی کپڑا بنانے والی فیکٹری میں ملازمت شروع کی جو آج ’رینوکس ویو‘ کے نام سے جانی جاتی ہے اور اس ہی کمپنی کے ساتھ انہوں نے 84 سال وفاداری نبھائی۔

والٹر آرتھ مین نے اس کمپنی میں پہلے انتظامی معاملات دیکھنے کی ذمہ داری نبھائی جس کے بعد انہیں سیلز مینجر بنادیا گیا۔

گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ نوجوان زندگی میں وہ کریں جو انہیں پسند ہے، آپ اپنے کام سے پیار کریں اور جنک فوڈ سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کام شروع کیا تو اسی خواہش اور جذبے کے ساتھ شروعات کی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مجھے کامیابی ملتی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }