انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں پاکستانی بالرز کا راج

96

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پیس بیٹری کے اہم ارکان شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عباس اور حارث رؤف کاؤنٹی کرکٹ میں بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عباس اور حسن علی تینوں تیز گیند بازوں نے کاونٹی چمپئن شپ میں اپنی گیند بازی سے مخالف ٹیموں کو پست کردیا ہے۔ حسن علی سب سے زیادہ وکٹ لے کر ٹاپ پر چل رہے ہیں۔

 حسن علی نے ہیمپ شائر کے خلاف 45 رن دے کر 5 وکٹ حاصل کئے۔ وہ اب تک 5 اننگوں میں دو بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ پاکستان کے فاسٹ بالر حارث رؤف کاونٹی چمپئن شپ میں اب تک کمال کی کارکردگی پیش کی ہے۔

محمد عباس نے بھی اب تک اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ یہ تینوں تیز گیند باز سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ٹاپ-10 کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ڈویژن-2 میں شاہین آفریدی بھی اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی اب تک 2 میچ میں 7 وکٹ لے چکے ہیں۔ 35 رن دے کر 3 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ وہ مسلسل دو میچ میں ہیٹ ٹرک لینے سے محروم رہ گئے۔

لنکا شائر سے کھیل رہے حسن علی نے اب تک 5 اننگوں میں 12 کی اوسط سب سے زیادہ 19 وکٹ لئے ہیں۔ 47 رن دے کر 6 وکٹ ان کا بہترین کارکردگی رہی ہے۔

حسن علی کی اکنامی 2.30 کا ہے۔ 27 سال کے حسن علی کے اوور آل فرسٹ کیریئر کی بات کریں تو اس میچ سے پہلے تک 60 میچ میں 23 کی اوسط سے 260 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم موقع پر کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی نے 17 بار 5 اور 4 بار 10 وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ 107 رنز دے کر 8 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

حارث روف موجودہ سیزن میں یارک شائر سے کھیل رہے ہیں۔ وہ اب تک تین میچ میں 26 کی اوسط سے 14 وکٹ لے چکے ہیں۔ 65 رنز دے کر 5 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔

حارث رؤف مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں ابھی ساتویں نمبر پر ہیں۔

جبکہ ہیمپ شائر سے کھیل رہے محمد عباس نے اب تک چار میچ میں 12 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا اوسط 21 کا ہے۔ 22 رنز دے کر 4 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }