روس کو عالمی سطح پر تنہا کر چکے ہیں، سلامتی کونسل میں امریکی سفیر کا دعوٰی

92

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکا فروری کے بعد سے روس کو عالمی تنہائی کی جانب دھکیلنے میں غیر معمولی حد تک کامیاب رہا ہے۔

منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور 24 فروری کو یوکرین پر جارحیت کے بعد سے روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں غیر معمولی حد تک کامیاب رہی ہے۔

سلامتی کونسل

امریکی نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے، ہم جنرل اسمبلی میں روس کی مذمت کرنے والی آوازوں کو یکجا کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن ایسا اس لیے ہوا کہ سلامتی کونسل میں اس کے لیے بہت زیادہ حمایت موجود تھی۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا مزید کہنا تھا کہ روس سلامتی کونسل میں تنہائی کا شکار ہے اور جب بھی سلامتی کونسل میں روس کے حوالے سے بحث کی جاتی ہے تو وہ دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ وہ یوکرین پر اپنے ظالمانہ حملے ختم نہیں کر دیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }