شادی کے تحفے میں سابق بوائے فرینڈ کا دیا گیا ٹیڈی بئیر پھٹ گیا

224

 

بھارتی ریاست گجرات کے نوساری ضلع میں ایک 25 سالہ نوبیاہتا دولہا اور اس کا تین سالہ بھتیجا شادی کے تحفے میں ملنے والے ایک الیکٹرانک ٹیڈی بیئر کے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے۔

13 مئی کو متاثرہ شخص اور اس کی بیوی کو تحفے میں ایک کھلونا بھالو مبینہ طور پر دلہن کے سابق عاشق کی جانب سے  دیا گیا۔

دلہن کے والد نے واقعے میں اپنی بڑی بیٹی کے سابق بوائے فرینڈ کے مبینہ کردار پر شک کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور فی الحال اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم راجو پٹیل نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ دولہا اور بچہ دونوں کی حالت نازک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Advertisement

13 مئی کو نوساری ضلع کے ونسدا تعلقہ کے منڈاباری گاؤں کے رہنے والے 32 سالہ لتیش گاویت کی شادی پڑوسی جنگ پور گاؤں کی رہنے والی 28 سالہ سلمیٰ ہریش چندر گاولی سے ہوئی جو کہ ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہیں۔

منگل کے روز، لتیش اور ان کے بھتیجے جیانش پنکج گاویت شادی کے تحائف کھول رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے، دلہن کے والد ہریش چندر گاولی نے کہا، “لتیش کو شادی کے تحائف میں ایک خوبصورت ٹیڈی بیئر ملا۔ جب اس نے بجلی کے تار کو سوئچ بورڈ سے جوڑا اور سوئچ چالو کیا تو ایک دھماکہ ہوا اور لتیش اور جیانش دونوں زخمی ہو گئے۔

ہریش چندر نے یہ بھی بتایا کہ سلمیٰ اور خاندان کے دیگر افراد دوسرے کمروں میں تھے اور دھماکے کی آواز سن کر باہر آگئے۔ سلمیٰ نے اپنے والد کو بھی فون کر کے واقعہ سے آگاہ کیا۔ ہریش چندر اور دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے نوساری لے گئے اور نوساری پولیس کو بھی واقعہ کی اطلاع دی۔

دریں اثنا، سلمیٰ نے اپنے بیانات میں کہا کہ پڑوسی کمبویا گاؤں میں ایک سوشل ورکر آرتی پٹیل نے شادی میں شرکت کی تھی اور یہ بتائے بغیر کہ یہ کس نے دیا ٹیڈی بیئر اس کے حوالے کر دیا تھا۔

پولیس نے آرتی کا سراغ لگایا اور جب پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ راجو پٹیل نے اسے جوڑے کو تحفہ دینے کے لیے ٹیڈی بیئر دیا تھا۔

ہریش چندرا نے پھر پولیس کو بتایا کہ راجو اس کی بڑی بیٹی جاگروتی کا بوائے فرینڈ تھا اور دونوں پانچ سال تک ساتھ رہے۔ جبکہ راجو پہلے سے شادی شدہ ہے، وہ جاگرتی کے ساتھ رہتا تھا اور دونوں کی ایک بیٹی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ تین ماہ قبل جاگرتی اپنی بیٹی کے ساتھ شادی کے اصرار پر راجو کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس آئی تھی۔

ونسدا پولیس کے سب انسپکٹر وی این واگھیلا کا کہنا تھا کہ، “ہم نے راجو کو بدھ کو پکڑا اور اس کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران راجو نے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ وہ جاگرتی اور اس کے والدین سے ناراض تھا اور ایسا تحفہ بھیج کر انہیں سبق سکھانا چاہتا تھا۔ ہم اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ راجو نے ایسا ٹیڈی بیئر کہاں سے خریدا۔

لتیش کی حالت نازک ہے کیونکہ اس کے چہرے کے ساتھ ساتھ بائیں ہاتھ پر بھی زخم آئے تھے۔ جیانش کو بھی شدید جھلسنے کے زخم آئے ہیں۔ دونوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }