کویت، کیمسٹری کی استاد کے پیشہ ور بھکارن ہونے کا انکشاف، خاندان سمیت ملک بدر

127

کویت کے خفیہ محکمے کی ٹیم نے مصر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گداگر کو گرفتار کیا جس کے بعد حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون گزشتہ 18 برس سے ایک اسکول سے بطور استاد منسلک ہے جہاں وہ طلبا کو کیمسٹری پڑھاتی ہے۔

کویت کے مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے خفیہ محکمے کو اطلاع ملی تھی کہ معروف علاقے میں ایسی خاتون کو دیکھا گیا ہے جو مشکوک قسم کا برقع پہننے بھیک مانگتی ہے۔

محکمے کی خفیہ ٹیم اطلاع ملنے کے بعد مشکوک خاتون کی خفیہ طور پر نگرانی کرتی رہی۔ جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ خاتون مخصوص مقام پر روزانہ بھیک مانگنے آتی ہے تو اسے پیشہ ور گداگر سمجھتے ہوئے حراست میں لے کر محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کر دیا گیا۔

تاہم جب محکمہ انسداد گداگری نے تفتیش کی تو کئی حیران کن حقائق سامنے آئے۔ پتہ چلا کہ پیشہ ور گداگر خاتون کوئی عام عورت نہیں بلکہ ایک مقامی اسکول میں کیمسٹری کی استاد تھی۔ مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون کا شوہر بھی اسکول میں ٹیچر کے طور پر برسوں سے خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ ان کے بچے بھی کویت کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

Advertisement

محکمہ انسداد گداگری نے خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرکے عدالت میں بھیج دیا۔ ادھر محکمہ تعلیم نے جوڑے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جبکہ عدالت نے انہیں ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

کویتی اخبار کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے حکام کو معاشی مسائل بیان کیے جن کی وجہ سے وہ گداگری پر مجبور ہوئی تھی تاہم مزید تحقیقات میں اس کا یہ بھانڈا بھی پھوٹ گیا۔ معلوم ہوا کہ اس کی اپنے ملک مصر میں کافی جائیداد ہے اور جو کہانی اس نے تفتیشی حکام کو سنائی تھی وہ مکمل طور پر جھوٹی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }