ADGMنے 100سےزیادہ چینی اداروں سے شراکت داری کی ہے: احمدعلی الصائغ

ابوظہبی گلوبل مارکیٹ متحدہ عرب امارات کی نمو کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے

91

ابوظہبی(اردوویکلی):: وزیر مملکت وچئیرمین ابو ظبی گلوبل مارکیٹ احمد علی الصائغ نے چین کو 71 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکی مزید کامیابیوں اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں میں چین کی ترقی سے نہ صرف اسکے اپنے عوام بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کو قابل ذکر فائدہ پہنچا ہے۔ کئی دہائیوں سے چین اور متحدہ عرب امارات نے دونوں معیشتوں کی ترقی اور ایشیاء اور مشرق وسطی کے مابین مضبوط باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کو تقویت بخشی ہے۔  ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز اور مالیاتی خدمات کے ریگولیٹر کی حیثیت سے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ متحدہ عرب امارات کی نمو کی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے اور ابوظبی کی چینی حکومت اور مالی اور کاروباری برادری کے ساتھ جاری تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مئی 2018 میں بیجنگ میں  ابوظہبی گوبل مارکیٹ کے پہلے دفتر کا قیام چین کے ساتھ اسٹریٹجک اقدامات اور سرگرمیوں کے ذریعے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو آسان بنانے میں ہمارے فعال کردار کو تقویت دیتا ہے۔ علی الصائغ نے کہا کہ ابوظہبی گلوبل مارکیٹ مشرق وسطی کا پہلا ریگولیٹر ہے جسے چین میں کام کرنے کیلئے چین کے پیپلز بینک سے منظوری حاصل ہے۔ ہم چینی کاروباری اداروں کی حمایت کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات اور وسیع تر خطے میں اپنی موجودگی قائم کرنے کے لئے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ کے منفرد کاروباری ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔ احمد علی الصائغ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ابوظہبی گوبل مارکیٹ عالمی تعاون بڑھانے کے لئے ایشیا، یورپ اور افریقہ کو ملانے والی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ 2015 میں اپنے قیام کے بعد سے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ نے چین کے 100 سے زیادہ سرکردہ اداروں کے ساتھ قریبی شراکت داری اور تعاون قائم کیا ہے جن میں پیپلز بینک آف چائنہ، چائنہ بینکنگ ریگولیٹری کمیشن، چین سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، شنگھائی فری ٹریڈ زون، کیان ہائی اتھارٹی، فارن ایکسچینج کی ریاستی انتظامیہ، چینی جیانگسو صوبائی اوورسیز تعاون اور سرمایہ کاری کمپنی، شنگھائی اسٹاک ایکسچینج، چائنا ایوربرائٹ گروپ اور چائنا نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن شامل ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }