روس کا 2 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

47

فوٹو، بین الاقوامی میڈیا
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا

یوکرین کی جانب سے روس پر 6 راتوں سے مسلسل ڈرون حملے جاری ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع میں اب روسی سرزمین پر ڈرون حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس صورتحال نے سیکورٹی کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے ٹیلی گرام پر ان گزشتہ رات ہونے والے ڈرون حملوں کی اطلاع دی۔

اُنہوں نے لکھا کہ آج رات فضائی دفاع نے ایک ڈرون  ماسکو کے ضلع موزائیسکی میں اور دوسرا شہر میں ایک زیر تعمیر عمارت سے ٹکرا گیا۔

اب تک موصول ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی طاس کی رپورٹ کے مطابق، ڈرون حملے میں ایک زیر تعمیر عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے ان ڈرون حملوں کی وجہ سے ماسکو کے ونوکووو، شیریمیٹیوو اور ڈومودیدوو ایئر پورٹس پر پروازوں کو متاثر کیا کیونکہ حفاظتی تدابیر کے باعث ایوی ایشن سروسز کو آپریشن کچھ وقت کے لیے روکنا پڑا۔

اس سے قبل ہونے والے ڈرون حملوں میں بھی روس نے متعدد یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }