وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی تعمیر انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کا افتتاح کر دیا ہے۔
سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سلیم میموریل ٹرسٹ اسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کرے گا، یہ اسپتال جن مخیر حضرات نے بنایا وہ چمکتے ستارے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسپتال میں عالمی معیار کی جدید مشینری ہے، اسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ان کا مفت علاج ہوگا جبکہ آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے مریض مستفید ہو سکیں گے۔
Advertisement
وزیراعظم نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر انسانیت کی بڑی خدمت ہے، مستحق افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا اہم کاوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی کے ایل آئی بنائی جس پر اربوں روپے خرچ کیے، سعودی عرب اور یو اے ای میں ہمیں بہت عزت ملی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ غلط سیاست کی وجہ سے ملک میں بہت سے فلاحی کام التوا کا شکار رہے جبکہ 2008میں ہماری حکومت آئی اور پرویز الہٰی کے اقدام کو پورے ملک میں پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی معاملات کو پس پشت ڈالنے کے بڑا دل چاہئے، ہمیں ذاتی پسند یا نا پسند سے اوپر ہونا ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان فلاحی کاموں کے لیے بڑا دل کرنا ہوگا کیونکہ اسپتال کی تعمیر انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں میں ایسی سہولیات سے آراستہ اسپتال بنائے جائیں۔