عید الفطر پرامارات سے پاکستان جانے والے کچھ مسافرمتاثرہوسکتے ہیں

80
عید الفطر پرامارات سے پاکستان واپس جانے والے مسافروں کومایوسی کاسامناکرناپڑسکتاہے
ایمریٹس، فلائی دُبئی اور اتحادائیرویز نے 5 مئی سے 20 مئی تک پروازوں میں کمی کااعلان کردیا
 دبئی(اردوویکلی)::پاکستانی حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے ذریعے کورونا وبا کو روکنے کے لیئے 5 مئی سے 18 مئی تک بین الاقوامی پروازوں میں کمی کااعلان کرکےتمام بین الاقوامی ایئرلائنز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے پروازوں میں کمی کے اس فیصلے سے امارات میں مقیم  پاکستانی بھی متاثر ہوسکتے ہیں جنہوں نے عیدسے پہلے وطن واپسی کا پروگرام بنا رکھا تھا اور اس مقصد کے لیے پیشگی بکنگ بھی کروا رکھی تھی۔پاکستانی سول ایوی ایشن کے فیصلے تحت یو اے ای کی تین بڑی فضائی کمپنیوں امارات ائیرلائینز، اتحادائیرویز اور فلائی دُبئی نےپروازوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ 5 مئی سے 20 مئی تک پاکستان کے لیے معمول سے کم پروازیں چلائی جائیں گی۔ پروازوں میں کمی سے وطن جانے والے مسافروں کی فلائٹ بکنگ متاثر ہو سکتی ہے۔ اماراتی ایئر لائنز کے مطابق پاکستانی حکومت نے 5 مئی سے 20 مئی کے دوران غیر ملکی ایئر لائنز کی ہفتہ وار پروازوں کی گنتی 590سے گھٹا کر 123تک محدود کر دی ہیں، امارات ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ 5 مئی سے 20 مئی کے دوران کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے پروازیں جاری رہیں گی، تاہم ان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد معمول سے کم ہو گی۔جن مسافروں کی فلائٹس کا شیڈول متاثر ہوا ہے ، وہ اپنے ٹریول ایجنٹ یا ایمیریٹس ائیرلائینزکےبکنگ آفس سے رابطہ کر کے ٹکٹ کی تاریخ تبدیل کرا سکتے ہیں۔  فلائی دُبئی کی جانب سے 20 مئی تک پاکستان کے لیے ہفتہ وار صرف 16پروازیں چلائی جائیں گی۔ فلائٹس میں کمی سے جن مسافروں کی بروقت روانگی نہیں ہو پائے گی، وہ اگلی دستیاب پرواز کے لیے دوبارہ بکنگ کروا سکتے ہیں، انہیں کسی اور پاکستانی شہر کی پرواز کے لیے سیٹ دستیاب ہونے کی صورت میں بکنگ کی آپشن دی جائے گی، ورنہ وہ اپنی رقم واپس لے سکتے ہیں۔اسی طرح اتحاد ایئر ویز کے ترجمان کے مطابق بھی 5 مئی سے 20 مئی کے دوران ابوظبی سے پاکستان کے لیے پروازوں میں کمی کردی گئی ہے۔کینسل ہونے والی فلائٹوں کے مسافروں کودیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں مسافروں سے رابطہ کیاجارہاہے ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }