پنجاب حکومت کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ، جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہو گی

352
  پنجاب میں اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ، جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہو گی 
لاہور(اردوویکلی)::حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کئی دہائیوں سے جائیداد کی رجسٹری،انتقال،حلف نامے وغیرہ کے لیئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد اب جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر کی جائیگی،ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ کے مطابق جائیدادوں کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہوگی سادہ کاغذ پر لکھی جانے والی  رجسٹری پر تین بار کوڈ لگا ئے جائیں گے، فیصلے پررواں سال عملدرآمد شروع ہوجائیگا،بابر حیات تارڑ نے کہا اسٹامپ پیپرز ختم ہونے سے حکومت کو ایک ار ب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، رجسٹری درج کرنیوالا افسر اسکا ٹرانسفر بھی درج کریگا، تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کئیے جارہے ہیں ، زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ سمیت دیگر نادہندگان کو گرفتار کیا جائیگا،بابرحیات تارڑ نے کہا کہ ہر تحصیل میں حوالات بنا کر نا دہندہ کو15 روز تک قید رکھا جاسکے گا، پنجاب میں ریکوری کا نظام بہت بہتر ہوا ہے اسے مزید فعال بنا رہے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }