مخلوق خداکی خدمت بھی ایک عبادت ہے(چوہدری شہبازرشیدریحانیہ)۔
اپنے مرحوم والد محترم حاجی چوہدری رشید ریحانیہ کی ہدایت پر خدمت کے اس سلسلے کو جاری رکھیں گے(چوہدری نوازرشیدریحانیہ)۔
ٹانڈہ (اردوویکلی)::نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات چوہدری شہباز رشید ریحانیہ و مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کمپنیز یواےای چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے گزشتہ روز اپنے والد حاجی چوہدری محمد رشید ریحانیہ (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 1400 گھرانوں میں عید راشن پیکج ٹانڈہ کی تمام مساجد کے آئمہ کرام کے ذریعے مستحق گھرانوں کی دہلیزتک پہنچایا (عید راشن پیکج میں گھی ،چاول ،چینی ،دالیں مشروبات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں) عیدراشن پیکج کی تقسیم کی مناسبت سے ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں ختم پاک کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء کرام اور نعت خوان حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کااآغازرب کائینات کے بابرکت نام سے ہوانعت خوان حضرات نے گل ہائے عقیدت نچھاورکئیے جبکہ علماء کرام نے مخلوق خداکی خدمت اورانکی مالی واخلاقی مدد اور معاونت پر تفصیلی روشنی ڈالی،اس موقع پر حاجی چوہدری رشید ریحانیہ مرحوم کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

