بورڈڈائریکٹرزپاکستان بزنس کونسل دبئی اوروزیرمملکت بیرونی تجارت ڈاکٹرثانی بن احمد الزیودی کے درمیان ملاقات
پاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستان اور یواے ای کی بزنس کمیونٹی کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا
دبئی (نیوزڈیسک)::صدراحمدشیخانی کی قیادت میں ڈائریکٹرز بورڈ پاکستان بزنس کونسل دبئی کی وزیرمملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹرثانی بن احمدالزیودی کے درمیان ملاقات کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کونسل مستقبل قریب میں دونوں ممالک کی کاروباری اور سرمایہ کاری سیمینار کو منعقد کرے گی جس میں عرب امارات کی وزارت برائے غیرملکی تجارت کا تعاون بھی حاصل ہوگا ،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر احمد شیخانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بورڈ اور کونسل ممبران کی جانب سے ڈاکٹر الزیودی کے شکر گزار ہیں ، یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ، کونسل ان مقاصد کیلئے اماراتی وزارت برائے غیرملکی تجارت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی ۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی میں پاکستانی کاروباری شعبہ کے بڑے گروپس ، سرمایہ کار اور امارات میں مقیم پروفیشنلز شامل ہیں ۔ اس کے ارکان میں رئیل اسٹیٹ ، انشورنس ، مالیات ، صنعتی مشینری ، آٹوموبائل ، کاروباری مشینری ، تعلیم ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ اور مختلف پاکستانی ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس شامل ہیں۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی600۔ کاروباری ارکان کیلئے بزنس پالیسی کا ایڈوائزری پلیٹ فارم ہے پی بی سی دبئی بورڈڈائریکٹرز کی ڈاکٹرالزیودی کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلیئے مختلف کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال بھی ہوا ۔ مشرق وسطی میں پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جوسرمایہ کاری اور ترسیلات زر کیلئے بھی پاکستان کا اہم ذریعہ ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان 2019 میں مجموعی تجارتی حجم8.19 ارب ڈالر تھا ملاقات میں ڈاکٹر الزیودی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات ،پاکستان بزنس کونسل دبئی کے ممبران کو مزید پاکستانی کاروباری مواقع کو فروغ دینے میں مکمل معاونت فراہم کرتا رہا ہے اور اس تناظر میں پاکستانی کاروبار کو متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں نئے مواقع تلاش کرنے میں بھی مدد ملی ۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی نے 2004 میں قیام کے بعد سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لانے میں بڑے اہم معاون کاکردار ادا کیا ، اس کونسل کا قیام دبئی چیمبر کی معاونت سے ہوا تھا اور اس کے مقاصد میں فروغ تجارت و سرمایہ کاری شامل ہے ۔ (نیوزبشکریہ وام)۔