سعودی عرب، عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کا مطالبہ

74

سعودی عرب کے وزیرِخزانہ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا سعودی عرب ضرورت مند ممالک اور افراد کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ یوکرین کے پڑوسی ممالک میں مقیم پناہ گزینوں کو حال ہی میں بھیجی گئی دس  لاکھ ڈالرز کی امداد ا بطور خاص حوالہ دیا۔

اس اجلاس میں فروری میں ہونے والی جی 20 میٹنگ کے بعد کے معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روس یوکرین کے تنازعے کے بین الاقوامی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

سعودی عرب کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر فہد المبارک نے ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے لچک دار پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا اور سرکلر کاربن اکنانومی کی اپروچ سے فائدہ اٹھانے کی جانب توجہ دلائی۔ اس دوران سعودی وزیر خزانہ کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ امریکی وزیرخزانہ جنت یلین سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے معاشی روابط پر بات چیت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }