ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹ کی کوچنگ میتھیو ہیڈن کے سپرد

151

پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں میتھیو ہیڈن کا اہم کردار ہو گا۔

تفصیلات کے مطباق سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ ہوں گے، اس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شیڈول آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں کھیلا جائے گا۔

میتھیو ہیڈن کو گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مہم کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

میتھیو ہیڈن کی موجودگی میں، پاکستان نے اپنے تمام گروپ میچز بشمول روایتی حریف بھارت کے خلاف جیتے تھے، لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں تھوڑے مارجن سے ناکام رہے۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میتھیو ہیڈن آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

رمیز راجہ نے قائداعظم ٹرافی کے آئندہ سیزن کے لیے فرسٹ کلاس سائیڈز کے ساتھ غیر ملکی کوچز کی شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ سیزن کے لیے فرسٹ کلاس ٹیموں کے ساتھ کم از کم تین غیر ملکی کوچز کا تقرر کیا جائے گا۔

پاکستان مردوں کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ کامیابی کی شرح تمام فارمیٹس میں 75 فیصد ہے جو تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ستمبر 2021 کے بعد سے، پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم نے تمام فارمیٹس میں 75 فیصد کامیابی کی شرح حاصل کی ہے، جو تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

میتھیو ہیڈن کی کوچنگ میں پاکستان نے اپنی رینکنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی، پاکستان اس وقت ٹیسٹ میں 5 ، ون ڈے میں 3 اور ٹی ٹوئینٹی میں تیسرے نمبر پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }