سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ دوبارہ فارم میں آنے کے لئے کرکٹ سے وقفہ لیں۔
بریٹ لی نے کہا کہ ایک مضبوط ویرات کوہلی کا مطلب ایک مضبوط ٹیم ہے اور مشورہ دیا کہ وہ اپنے دماغ کو تازہ کرنے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیں۔
ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر نے کہا یہ تشویش کی بات ہے کہ ویرات کوہلی کے بلے سے رنز نہیں آ رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احمد آباد میں آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میچ میں راجھستان رائلز نے رائلز چیلنجرز بنگلور کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
بڑا نام ہونے کے باوجود ویرات کوہلی آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے ایک بھی میچ وننگ اننگ نہ کھیل سکے۔
ویرات کوہلی، جنہوں نے تقریباً تین سالوں سے بین الاقوامی سنچری نہیں بنائی ہے، اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔
Advertisement
بریٹ لی نے کہا کہ سب سے مشکل کام تب ہے جب ویرات رنز نہیں بناتا، انہوں نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ کرکٹ سے کچھ عرصے کے لئے وقفہ لیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 16 آئی پی ایل کھیلوں میں 22.73 کی اوسط سے کم اوسط سے 341 رنز بنائے۔ رواں آئی پی ایل میں، انہوں نے زیادہ تر کھیلوں میں آر سی بی کی اننگز کا آغاز کیا۔