کرکٹ کے تاریخی میچ کو  23 سال بیت گئے

103

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے 1999 ورلڈ کپ کے تاریخی  اور سنسنی خیز  سیمی فائنل میچ کو 23 سال بیت گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں  کھیلے گئے اس تاریخی میچ میں  جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلوی ٹیم  آخری اوور میں 213 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،مچل بیون 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،رکی پونٹنگ 37،شین وارن 18 جبکہ کپتان اسٹیو واگ نے 56 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے شان پولک نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا،ایلن ڈونلڈ 4 جبکہ جیک کیلس نے 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

اس میچ میں کمال کی بات یہ تھی کہ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقن ٹیم بھی  آخری اوور میں 213 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی جانب سے جیک کیلس 53 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،جونٹی رھوڈس 43،ہرشل گبز 30 جبکہ لینس کلوسنر 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس میچ میں سنسنی خیز موڑ اس وقت آیا جب لین کلوسنر  نے سنگل رن لینے کے لئے شارٹ کھیلی اور ایلن ڈونلڈ رن آؤٹ ہوگئے اور اس طرح پوری ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ کو برابر کرانے میں شین وارن کا سب سے بڑا کردار تھا جنہوں نے 4 میڈن اوورز کیے اور 29 رنز کے عوض 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

گلین مگراہ،ڈیمن فلیمنگ اور پال ریفل نے 1،1 وکٹ حاصل کی تھی۔

شین وارن کو شاندار بولنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کو پوائنٹس ٹیبل پر زیادہ پوائنٹس کی بدولت فائنل  میں رسائی ملی اور فائنل میچ میں پاکستان کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ جیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }