پاکستان کی سات رکنی اتھلیٹکس ٹیم انٹرنیشنل ریسلنگ میٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم میں پانچ اتھلیٹس شجر عباس، معید بلوچ،عامر سہیل، شاہ نواز اور شہروز خان شامل ہیں جبکہ اصغر گل اور رفیق احمد بطورکوچز ٹیم کے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب قومی اسپرنٹر معید بلوچ نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ورلڈ کانٹی نینٹل چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہو گئے ہیں۔
Good gesture by national athlete @Arshadnadeem76, who came to meet @Balochbolt at Airport. Mueed is going to Kazakhstan to participate in World Continental Championship#Pakistan #Sports #ArshadNadeem #MueedBaloch pic.twitter.com/wT58HyHGBj
— muzamilasif (@muzamilasif4) June 22, 2022
Advertisement
معید بلوچ اسپرنٹر ایونٹ میں 200 میٹر اور 400 میٹر ریس میں حصہ لیں گے۔
معید بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ میں ایک بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں اور ایک بار پھر پاکستان کا پرچم سربلند کروں گا۔
واضح رہے کہ انٹر نیشنل اتھلیٹکس میٹ الماتے میں 25 جون سے شروع ہوگی۔
تھلیٹکس کوچ شفاقت علی بلا، رانا سجاد اور اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداروں نے ٹیم کو الوداع کیا۔