امیرِ قطر سفارتی بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد آج مصر کا دورہ کریں گے

45

امیرِقطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سفارتی بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد مصر کا پہلا دورہ کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد امیرِ قطر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امیرِ قطر ہفتے کے روز قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے، انہوں نے آخری بار 2015 میں مصر کا دورہ کیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر نے گزشتہ سال علاقائی تنازع کو ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

خیال رہے کہ قطری حکام کی جانب سے فوری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امیرِ قطر یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قاہرہ کے دورے اور مصر اور سعودی عرب کے درمیان 7.7 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں کے اعلان کے چند روز بعد کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے دہشتگردی کی حمایت کے الزامات پر جون2017 میں قطر کا بائیکاٹ کردیا تھا، جبکہ قطر نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }