روس کا فوجی مال برادر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد پلاک جبکہ پانچ افراد زحمی ہوگئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس کا فوجی کارگو طیارہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مشرقی شہر ریازان میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز فوجی طیارے کی اس تباہی کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔
جن چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع آئی ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ ریازان شہر کی میخائیلووسکی ہائی وے کے علاقے میں تھے۔
روسی وزارت دفاع نے اس حوالے سے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس کے انجن میں خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر گرگیا۔
Advertisement
روسی سامان بردار فوجی طیارہ لائیشن ٹو 76 ساختہ کا تھا، طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے پیش آیا۔
طیارہ جس مقام پر گرا اس کے نزدیک رہائشی عمارتیں موجود ہیں تاہم طیارہ گرنے کے بعد لگنے والی آگ کو پھیلانےسے قبل بجھادیا گیا۔