
امریکی فوج کے سینٹ کام (سینٹرل کمانڈ) کی وسطی و جنوبی ایشیائی دفاعی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔
تاشقند میں منعقدہ کانفرنس میں وسط ایشیا کے ممالک کے علاوہ پاکستان نے بھی شرکت کی۔ دفاعی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کی۔
سینٹ کام کے مطابق کانفرنس کا مقصد مشترکہ علاقائی سلامتی پر توجہ دینا اور فوجی تعاون بڑھانا تھا۔ کانفرنس میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کیلیے آپشنز کاجائزہ بھی لیا گیا۔
سینٹ کام چیف نے کہا وسطی اور جنوبی ایشیائی شراکت داروں سے گہرے تعلقات خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہیں۔ خطے کے عوام کے ساتھ ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے۔
سینٹ کام چیف نے کہا کہ اس اہم ڈائیلاگ کی قدر کرتے ہیں جو باہمی اعتماد، احترام اور اہم مقاصد پر مبنی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق یہ دو روزہ کانفرنس ازبکستان کے مشترکہ تعاون سے تاشقند میں ہوئی۔ کانفرنس میں وسطی و جنوبی ایشیائی ممالک کے دفاعی عہدیداروں نے شرکت کی۔