ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے راضی ہوگیا

26

ایران اپنے جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات بحال کرنے کیلئے تیار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بورل کا کہنا ہے کہ تعطل کا شکار ایران جوہری مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔

تہران میں ایرانی وزیر خارجہ امیر حسین عبد اللہیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جوزف بورل کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں تعطل ختم کر کے بات چیت دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔تین ماہ ہو چکے ہیں اب جوہری مذاکرات پر کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ جوہری معاہدہ بحالی کیلئے ایران اور امریکہ کے فیصلوں پر خوشی ہے۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدہ بحال کرنے پر  بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران کیلئے 2015 کے جوہری معاہدے کے اقتصادی فوائد کا مکمل حصول اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement

پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون پر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بورل کے ساتھ طویل اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

خیال رہے ، ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ویانا میں 11 ماہ تک مذاکرات جاری رہے تاہم امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے معاملے پر تعطل آگیا اور مارچ 2022 میں مذاکرات کا سلسلہ معطل ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }