ندیم خان پاکستان جونئیر لیگ کے ڈائریکٹر منتخب

59

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کو پاکستان جونیئر لیگ کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ندیم خان  جو اس وقت ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے طور پر کام کر رہے ہیں، کو اضافی امور بھی سونپے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے رواں سال یکم سے 15 اکتوبر تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے لیے مختلف کرکٹ بورڈز سے رابطہ کیا ہے تاہم بہت سارے کرکٹ بورڈز نے دعوت کا مثبت جواب دیا ہے، کیونکہ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے (پی جے ایل) کواپنے دل کے قریب ایک پروجیکٹ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب رمیز راجہ نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس  میں کہا کہ میں ہمیشہ گراس روٹ کرکٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، پی جے ایل باصلاحیت کرکٹرز کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کرے گی، اسی لیے یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے 19 میچوں کے مقابلے میں چھ فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا اور ڈگ آؤٹ میں سے  ایک مشہور کھلاڑی کا  انتخاب کیا جائے گا جو ٹیم کے مینٹور یا کوچ کے طور پر کام کرے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }