سیکنڈ ہینڈ کاروبار کرنے کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا گیا، اسد رؤف

42

پاکستان کے معروف سابق بین الاقوامی امپائر اسد رؤف کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ کاروبار کرنے کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا گیا۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسد رؤف کی تنگدستی  کے باعث لنڈے بازار میں کام کرنے کی وائرل ویڈیوز پر  سابق امپائر  نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے تمام افواہوں کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا یہ غلط کہا جا رہا کہ غربت کی وجہ سے میں لنڈے بازار میں کام کرتا ہوں، میں لنڈے بازار میں اعلیٰ معیار کی سیکنڈ ہینڈ چیزیں بیچنے کا کاروبار کرتا ہوں۔

اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ جو چیزیں منگواتا ہوں انہیں ویسے ہی بیچنا شروع کر دیتا ہوں۔میرا اپنا وئیر ہاؤس ہے، وہاں تمام چیزیں پراسیس کرکے بیچتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  35 سال سے اس کاروبار میں ہوں، یہاں امپورٹڈ چیزیں ہر کسی کے بس میں نہیں ہیں۔  میرے پاس بہترین کوالٹی میں اعلیٰ برینڈز  کی اصلی چیزیں دستیاب ہیں۔

Advertisement

سابق امپائر کا کہنا تھا کہ  سیکنڈ ہینڈ کاروبار میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا،سوشل میڈیا پر غلط رنگ دیا  جارہا ہے۔

اسد رؤف نے کیریئر میں ہونے والے تنازعات سے متعلق بتایا کہ  بھارت میں آئی پی ایل کے دوران مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے گئے جو ثابت نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ  ایسا ہو نہیں سکتا کہ بھارت سے پاکستانیوں  کے لیے تنازعات نہ کھڑے  کیے جائیں ، میرے ساتھ بھی یہی کیا گیا۔ مجھ پر ایک لڑکی کی جانب سے کیس بنایا گیا ، اس لڑکی نے معافی مانگی کیونکہ اس نے سوتیلی ماں کے کہنے پر الزام لگایا تھا۔

اسد رؤف نے مزید کہا کہ  میں نے 57 برس کی عمر میں امپائرنگ چھوڑی کیونکہ سننے کی صلاحیت بھی کم ہو رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }