سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے اشیاء کی قیمتیں کم کرادیں

41

سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے اشیاء کی قیمتیں کم کرادیں

سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے اشیاء کی قیمتیں کم کرادیں

ریاض: سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے مقامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی 20 اشیاء کی قیمتیں کم کرادیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مختلف وجوہات کی بناء پر کچھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک تنظیم نے فوری اقدامات کرتے ہوئے کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی کروائی ہے، سعودی عرب میں تحفظ صارفین انجمن نے مقامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی 20 اشیاء کی قیمتیں کم کرادیں ہیں۔

الاقتصادیہ کے مطابق تحفظ صارفین انجمن نے دس سے بیس فیصد تک مارکیٹ کے اوسط نرخ کم کرائے ہیں۔

Advertisement

 تحفظ صارفین انجمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے متاثر صارفین کے معاشی حالات اور ان کی مدد کے لیے اعداد و شمار جمع کرکے پتہ لگایا گیا کہ سعودی مارکیٹ بین الاقوامی نرخوں سے کس حد تک متاثر ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تناظر میں مملکت کی پانچ بڑی کمپنیوں سے رابطے کیے گئے جن کی 300 سے زائد شاخیں مملکت بھر میں کھلی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحفظ صارفین انجمن نومبر2021 سے کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2009 سے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار اور رپورٹ کو سامنے رکھ کر کھانے پینے کی 20 اشیاء کے نرخ کم کرانے کے لیے اقدام کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }