قومی کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا اور یہی وجہ ہے کہ وہ سرخیوں میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان نے اب تک تمام فارمیٹ میں کئی سینچریاں بنائی ہیں لیکن آج ہم ذکر کریں گے کہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں کس ٹیم کے خلاف کتنی سینچریاں بنائی ہیں۔
بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائی ہیں جس کی تعداد 5 ہیں،انہوں نے آسٹریلیا کےخلاف 3 اور انگلینڈ کے خلاف 2 سینچریاں اسکور کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ایک اور ریکارڈ توڑنے سے چند قدم دور
اس کے علاوہ بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کے خلاف 2 جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف 1،1 سینچری بنائی ہیں ،تاہم مجموعی طور پر ون ڈے میں ان کی سینچریوں کی تعداد 17 ہے۔
Advertisement
بابر اعظم نے اب تم 89 ون ڈےمیچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے59.22 کی اوسط سے 4442 رنز بنائے ہیں جس میں 17 سینچریاں اور 19 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
ون ڈے کرکٹ میں ان کا بیسٹ اسکور 158 رنز ہے۔