متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں بارہ فیصد اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.63 درہم مقرر کردی گئی جو پاکستانی روپے میں تقریباً 261 روپے بنتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم مقرر کی گئی جو تقریباً پاکستانی 268 روپے بنتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ملک میں پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
Advertisement
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا۔
حالیہ پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے سبب کئی ممالک بشمول پاکستان میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ مقامی حکومتوں کو اس بحران سے نمٹنے میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔