بحیرہ چین میں سمندری طوفان، مال برادر جہاز ڈوبنے سے 27 افراد لاپتہ

162

ہانگ کانگ کے قریب بحیرہ جنوبی چین میں کام کرنے والا ایک مال بردار جہاز طوفان میں ڈوب گیا ہے جس کے باعث 27 عملہ لاپتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بحیرہ جنوبی چین میں سمندری طوفان کی لہروں کی وجہ سے “فیوجنگ 001” نامی جہاز سمندر میں ڈوب گیا ہے، جہاز کے 30 رکنی عملے میں سے 3 کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 27 افراد لاپتہ ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مال بردار کشتی ڈوبنے سے 25 افراد لاپتہ

ہانگ کانگ کے فلائٹ سروسز کے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 طیاروں اور 6 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے 36 رکنی امدادی ٹیم متاثرہ جہاز تک پہنچ گئی ہے، جہاں باقی عملے کی تلاش جاری ہے، جبکہ اب بھی طوفان امدادی کارروائی میں روکاوٹ کا سبب بن رہا ہے۔

فلائٹ سروسز کے حکام نے بتایا کہ 27 افراد کے لاپتہ ہونے کے دورانیے کو دیکھا جائے توان کے ملنے کا امکان کافی حد تک کم ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چابا طوفان کی وجہ سے چین اور ہانگ کانگ کے ساحلوں پر ریڈ الرٹ پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ کا مشہور فلوٹنگ ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }