مگرمچھ گولف کے میدان میں بن بلایا مہمان بن گیا

46

فلوریڈا میں مگرمچھ گولف کے میدان میں بن بلایا مہمان بن گیا۔

  گالف کلب کے پارک میں کھیل کے دوران مگرمچھ اچانک نمودار ہوگیا جس سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایک گالفر فلوریڈا کے گالف کلب میں اپنی شاٹ کھیل رہا ہے جبکہ اس کے پیچھے ایک مگرمچھ نظر آرہا ہے جسے گالفر نظر انداز کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

گالفر کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے وہ اس میدان سے گزر کر تھوڑا فاصلے پر بنی جھیل میں جارہا تھا جو بظاہر اس کا معمول ہے، لیکن اس کا آنا اس لیے اچھا ہوا کہ ہمیں اسے قریب سے دیکھنے کا موقع مل گیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }