پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو امریکہ میں بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا
پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو صدر جوبائیڈن کی جانب سے امریکا کا سب سے بڑا ’میڈل آف فریڈم‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
امریکی صدر جابئیڈن کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے بڑے قومی ایوارڈ کے لئے اس سال پاکستان نژاد بھی شامل ہیں۔
صدارتی تمغے کے لیے رواں برس منتخب کیے گئے افراد میں پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان کو شامل ہے جن کو ’فریڈم ایوارڈ‘ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا ہے۔
خضر خاں نے گذشتہ صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو امریکی آئین کی کاپی دکھانے سے شہرت حاصل کی تھی جبکہ ان کے بیٹے ہمایوں خان امریکی فوج میں کیپٹن رہ چکے ہیں۔
خضر خان کے بیٹے نے عراق جنگ کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی جان بجاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا جس کے باعث ان کی فیملی کو امریکہ میں ایک اور بڑا اعزاز ’گولڈ اسٹار فیملی‘ کا درجہ بھی حاصل ہے۔
Advertisement
اس موقع پر صدر جوبائیڈن نے خضر خان کی فوجی خدمات اور ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
علاوہ ازیں رواں سال امریکہ میں 17 افراد کو ملک کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ دیا گیا ہے جن میں سیاہ فام ہالی ووڈ اداکار ڈینزیل واشنگٹن اور خاتون جمناسٹ سِمون بائلز بھی شامل ہیں۔
سمون بائلز امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ تمغے جیتنے والی جمناسٹ ہیں، انہوں نے اولمپک اور عالمی مقابلوں میں 32 تمغے جیتے ہیں۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ سیاست، فوج، تعلیم، کھیل، ہالی وڈ، شہری حقوق اور معاشرتی انصاف کے لیے سرگرم حیات اور وفات پانے والی شخصیات کے نام ایوارڈ فہرست میں شامل ہیں۔
موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر جدید گیجٹس بنانے والی کمپنی ایپل کے مرحوم بانی اسٹیو جابز کو بھی صدارتی ایوارڈ دیا گیا ہے۔