مکہ مکرمہ، طوافِ وداع کے موقع پر مسجد الحرام میں حجاجِ کرام کا عظیم اجتماع

235

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں واقع مسجد الحرام میں طوافِ وداع کے موقع پر میں حجاجِ کرام کا عظیم اجتماع دیکھا گیا۔

اس سال کے حج کے لیے متعلقہ حکام کی تنظیمی منصوبہ بندی اور کوششوں کی وجہ سے عظیم الشان مسجد الحرام اور اس کے صحن الوداعی طواف (طوافِ وداع) کے لیے حجاجِ کرام سے بھر گئے تھے۔ حجاج کرام سورج ڈھلنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہوئے تھے اور گزشتہ روز سہہ پہر تین بجے تک طوافِ وداع میں مشغول رہے۔ قبل ازیں حجاج نے رمی جمرات بھی کی۔

صدارتِ عامہ برائے اُمور حرمین شریفین نے حج کے موقع پر حجاج کرام کی آسانی اور سہولت کی خاطر غیر معمولی اقدامات کیے تھے۔ مسجد الحرام میں سول سکیورٹی کے اہلکاروں کی تعینات کے ساتھ ساتھ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے 500 رضا کاروں پر مشتمل اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }