سری لنکا سے شکست، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا

42

گال ٹیسٹ میں   سری لنکا سے شکست  پر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق    گال ٹیسٹ میں   سری لنکا سے شکست   کے بعد آسٹریلیا 70 وننگ  فیصد کے ساتھ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلا گیا ہے ۔

جنوبی افریقا 71.43 وننگ فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ سری لنکا 47.62  سے بڑھ کر 54.17  وننگ فیصد کے ساتھ پاکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان 52.38 فیصد کے ساتھ تیسری سے چوتھی  پوزیشن پر چلا گیا ہے جبکہ  بھارت 52.08 فیصد کے ساتھ چوتھی سے  پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم 50 فیصد وننگ فیصد کے ساتھ  چھٹی پوزیشن پر چلی گئی  جبکہ انگلینڈ  ٹیم 33.33  وننگ فیصد کے ساتھ بدستور ساتویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

Advertisement

نیوزی لینڈ 25.93 فیصد کے ساتھ آٹھویں اور بنگلادیش 13.33 فیصد کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ  بھارت کو برمنگھم ٹیسٹ میں نہ صرف شکست ہوئی تھی بلکہ سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے بعد پوائنٹس کی کٹوتی کا سامنا پڑا تھا۔

سلو اوور ریٹ پر پوائنٹس پینلٹی کے علاوہ بھارتی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }